کنگ خان کی اہلیہ گوری خان کو قانونی مشکلات کا سامنا

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف جائیداد کی خرید و فروحت کے معاملہ میں ایف ائی آر درج کرائی گئی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف جائیداد کی خریداری پر شکایت درج کرائی گئی ہے۔ یہ مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 409 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ممبئی کے ایک رہائشی جسونت شاہ نے الزام لگایا ہے کہ گوری خان جس کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں وہ 86 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود فلیٹ کا قبضہ دینے میں ناکام رہی ہے۔ یہ فلیٹ لکھنؤ کے سوشانت گالف سٹی میں تلسیانی گولڈ ویو میں واقع ہے۔

ایف آئی آر تلسیانی کنسٹرکشن اور ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی درج کی گئی ہے۔ شکایت میں لکھا گیا کہ جسونت شاہ نے فلیٹ برانڈ ایمبیسیڈر گوری سے متاثر ہو کر خریدا۔

گوری کی اپنی کمپنی ہے جس کا نام ‘گوری خان ڈیزائنز’ ہے اور وہ بی ٹاؤن کے بہترین انٹیریئر ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ