حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کے لیے 100گھر تعمیر کرنے میں کامیاب

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بلوچستان میں موجود سیلاب متاثرین کے لیے 100 گھروں کی تعمیر مکمل کر لی۔
گزشتہ دنوں حدیقہ کیانی کی جانب سے ان کی سیلابی مہم ’وسیلہ راہ‘ کے تحت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 200 گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا جن میں سے 100 گھروں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

بدھ کے روز حدیقہ کیانی نے یہ خبر انسٹاگرام پر شیئر کی “جیسا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ جانتے ہیں، میں پچھلے کچھ دنوں سے بلوچستان میں ہوں… اللہ کے فضل اور آپ کے بھرپور تعاون سے ہم نے بلوچستان میں اپنے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ اب تک 100 گھروں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے جن میں سیلاب متاثرین مقیم ہوچکے ہیں، ایک میٹرنٹی کلینک ، ایک دکان اور ایک پرائمری اسکول کی تعمیر کا کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔

حدیقہ نے کہا ” میں بہت شکر گزار ہوں کہ ہم اپنے حصے کا کام کر سکے۔ ’ وسیلہ راہ ‘ میرا ایک مشن تھا جس کی تکمیل کا وعدہ میں نے اپنی والدہ اور بلوچستان کے عوام سے کیا تھا، انشاء اللہ ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

گلوکارہ نے اپنی چندہ مہم اگست میں لاہور اور کراچی سے شروع کی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ پنجاب اور سندھ کے دور دراز علاقوں کا دورہ اور متاثرین کی مدد کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ حدیقہ نے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی