ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے تمام ادویہ سازوں کو گلیسرین اور sorbitol ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق گلیسرین اور sorbitol کھانسی اور الرجی کا شربت بنانے میں استعمال کی جاتی ہیں۔ سیرپ بنانے والی تمام فارماسوٹیکل کمپنیاں گلیسرین ٹیسٹ کر کے استعمال کریں۔
پاکستان میں تیار شدہ کھانسی کے شربت میں زہریلا مواد شامل، ڈریپ کا کریک ڈاؤن
ترجمان نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی گلیسرین کی کثافت ڈائی ایتھلین گلائی کول کو مضر صحت قرار دیا ہے۔
سی ای او ڈریپ کے مطابق ہندوستانی کف سیرپ میں بھی ڈائی ایتھلین گلائی کول نامی کثافتوں سے بچوں کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔
ادھر نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ ڈریپ میں میرٹ اور شفافیت کی بنیاد رکھ دی ہے۔ جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزارت صحت کا ڈریپ کو جعلی اور اسمگل شدہ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
انہوں نے کہاکہ عوام کو کوالٹی آف میڈیسن اور سروسز کی فراہمی میرا مشن ہے۔ من وعن اپنے ایجنڈے کی تکمیل کو یقینی بنارہا ہوں۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنے مشن کو یقینی بنارہا ہوں۔ عوامی خدمت میرانصب العین ہے۔