اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موسیقی ترتیب دیجیے، گوگل نے بڑی سہولت فراہم کردی

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تہواروں کی آمد آمد ہے اور اسی مناسبت سے گوگل کی آرٹس اینڈ کلچر لیب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا ایک نیا تجربہ کیا جارہا ہے۔ اس لیب میں آج کل آرٹسٹ سائمن ڈوری رہائش پذیر ہیں جنہوں نے کمپنی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس  سے چلنے والا ایک نیا ٹول MusicLM متعارف کرایا ہے جسے’انسٹرومنٹ پلے گراؤنڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ٹول صارفین کو دنیا کے مختلف خطوں اور ممالک میں استعمال کیے جانے والے مخصوص آلات کے ذریعے مسحور کن موسیقی مرتب کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

موسیقی کیسے مرتب کی جاسکے گی؟

گوگل کے اس نئے ٹول کی دنیا بھر کے 100 مختلف سازوں کے ساتھ ٹریننگ کی جارہی ہے۔ ان سازوں میں بھارت سے ’وینا‘، چین سے ’ڈِزی‘ اور زمبابوے سے ’ایمبریا‘ نمایاں طور پر شامل ہیں۔ صارفین اپنی مرضی کے آلات کا انتخاب کر سکتے ہیں اور MusicLM کی مدد سے باآسانی 20  سیکنڈ کا ساؤنڈ کلپ تیار کرسکتے ہیں۔ گوگل کا MusicLM ٹیکسٹ ٹو میوزک آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول آئندہ برس مئی میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس ٹول کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو’موڈی‘، ’خوشی کی‘، یا ’رومانوی‘ موسیقی ترتیب دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔ کمپنی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ایسا کرنے کے لیے صارفین ‘میری’ یا ‘جوائے فل’ کی اصطلاحات کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اسی طرح اپنی موسیقی میں جان ڈالنے کے لیے ’ایمبیئنٹ‘، ’بیٹ‘ اور ’پِچ‘ جیسے مختلف صوتی اثرات کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے۔

 

اس کے علاوہ صارفین ’ایڈوانسڈ موڈ‘ کو منتخب کرکے ’سیکوینسر‘ کو بھی آزما سکتے ہیں۔ اس سے انہیں 4 آلات کو اوپر تلے کرنے میں مدد ملے گی۔ اس اے آئی ٹول میں صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے موسیقی کے کچھ نمونے شامل کیے گئے ہیں جن میں ’چائم چائم یا‘ اور ’ہو ہو ہو‘ شامل ہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس ٹول نے بعض آلات کو ابھی تک قبول نہیں کیا اور کبھی کبھار بعض آرٹسٹس کے گیتوں کا حوالہ دینے پر ایک ’ایرر‘ نمودار ہوجاتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ٹول نے ابھی پوری طرح کام کرنا شروع نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp