گوگل نے اسرائیلی کمپنیوں کے خلاف بائیکاٹ کی سہولت فراہم کرنے والی ایپ پلے اسٹور سے ہٹا دی

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے پلے اسٹور سے NoThanks ایپ ہٹا دی ہے، یہ ایپلی کیشن اسرائیل سے منسلک کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے میں افراد کی مدد کے لیے بنائی گئی ہے، اس ایپ کے ذریعے صارفین تعین کر سکتے تھے کہ کون سی پروڈکٹ اسرائیل یا اس کے حامی ممالک کی ہے۔’

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر مظالم کے خلاف پوری دنیا کے مسلمان ممالک میں اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم شروع کی گئی، اسی ضمن میں گوگل پلے سٹور میں ایک عرب کمپنی کی جانب سے ایپ کا اضافہ کیا گیا تھا جس سے یہ با آسانی پتا چل سکتا تھا کہ آپ جو چیز خرید رہے ہیں وہ اسرائیل یا ان کے حامی ممالک میں تیارہوئی ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کون سی مصنوعات اسرائیل اور اس کے حامیوں کی ہیں؟ ایپلی کیشن لانچ ہوگئی

ایپ کی تفصیل میں لکھا گیا تھا کہ’NoThanks میں خوش آمدید، اس ایپ اسکین کر کے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آیا آپ کے ہاتھ میں موجود پروڈکٹ فلسطین میں بچوں کو مارنے کی حمایت کرتی ہے یا نہیں؟ آپ کو بس بارکوڈ کو اسکین کرنا ہے یا سرچ بار میں سیریل نمبر لکھنا ہے، تاہم اب گوگل نے یہ ایپ پلے اسٹور سے ہٹا دی ہے۔

ایپ کے ساتھ منسلک @NoThanksBoycott سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ایکس پر ایپ کےعارضی طور پر ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے ایپ گوگل نے عارضی طور پر ہٹا دی ہے، ایپ کو ایک مخصوص جملے ( آپ کے ہاتھ میں موجود پروڈکٹ فلسطین میں بچوں کو مارنے کی حمایت کرتی ہے یا نہیں؟ ) کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے اور ایپ کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے پلے اسٹور کے ذریعے اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ ایپ 7 نومبر کو لانچ کی گئی تھی اور 29 نومبر تک گوگل پلے اسٹور پر 100,000 سے زیادہ صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کر چکے تھے، @NoThanksBoycott اکاؤنٹ نے صارفین کو یقین دلایا کہ گوگل کے فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے ایپ اب بھی اس کے ٹیلیگرام چینل پر ‘apk ورژن’ کے طور پر دستیاب رہے گی .

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘