بغیر ہیلمٹ اور نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف اسلام آباد پولیس کی مہم جاری

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بغیر ہیلمٹ اور نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف اسلام آباد پولیس کی خصوصی مہم جاری ہے.

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ روز بغیر ہیلمٹ 259 موٹرسائیکلوں سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور53 موٹرسائیکل تھانوں میں بند کیے گئے۔

30 دو یا زیادہ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں اور 9 موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کیے گئے، بغیر نمبر پلیٹ 25 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 21 موٹرسائیکل تھانہ جات میں بند کیے گئے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لیے اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے وفاقی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ رجسٹرڈ موٹرسائیکل ہی پر سفر کریں اور کہا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل کی سواری شہریوں کی زندگی کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp