شادی کے دن دلہن وہیل چیئر سے اٹھ کر چلنے لگی

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسان اگر ہمت کرے تو ناممکن کو بھی ممکن بنا سکتا ہے۔ برطانیہ کی ایک 27 سالہ دلہن نے بھی اپنی قوت ارادی اور ہمت و حوصلے کا مظاہرہ کر کے دنیا کو حیران کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیری ریڈ ہیڈ آنتوں کی ایسی بیماری میں مبتلا تھیں جس کے باعث وہ دن بدن کمزور ہوتی چلی گئیں، 2 سال قبل وہ چلنے پھرنے کے قابل بھی نہ رہیں اور وہیل چیئر کا استعمال کرنے لگیں۔

گزشتہ ماہ مشرقی یارک شائر میں کیری کی شادی جول ریڈ ہیڈ سے ہوئی۔

کیری اپنی زندگی کے نئے سفر کے لیے اس قدر خوش اور پرجوش تھیں کہ انہوں نے وہیل چیئر چھوڑ دی اور اپنے پیروں پر چل کر اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے لوگوں کو بھی حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیری چرچ کے اندر وہیل چیئر کے بغیر داخل ہو رہی ہیں۔ ان کے انتظار میں کھڑے ان کے ہونے والے شوہر انہیں اپنی جانب اپنے پیروں پر چل کر آتے ہوئے دیکھ کر اشک بار ہوجاتے ہیں اور قریب آنے پر انہیں تھام لیتے ہیں۔

 

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا ہے اور لوگ ان کی ہمت و حوصلے کی داد دے رہے ہیں۔ کیری کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگوں کو مضبوط اور صحت مند بنانا چاہتی تھیں جو ان کی طرح چلنے پھرنے سے قاصر ہیں لیکن اگر وہ ہمت کریں تو وہ بھی ان کی طرح پھر سے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا