انڈین ڈرامہ ’سی آئی ڈی‘ کا اہم ترین کردار چل بسا

منگل 5 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور ٹیلی ویژن کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ میں انسپیکٹر فریڈرکس (فریڈی) کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فیڈنس 57 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔

کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ میں ’دیا‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار دیانند شیٹی نے دنیش فیڈنس کی موت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ دیانند شیٹی نے کہا کہ دنیش نے گزشتہ شب 12 بج کر8 منٹ پر آخری سانس لی تھی۔

دنیش فیڈنس ممبئی کے ٹنگا اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ دنیش کی موت ایک سے زیادہ اعضاء کی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے اور کئی مسائل کی وجہ سے انہیں گزشتہ روز ہی وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیش فڈنیس گزشتہ 20 برس سے کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ میں اپنی فنکارانہ صلاحتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جرائم کی کہانیوں پر مبنی یہ ڈرامہ 1998 کے بعد سے ہندوستان میں سب سے طویل عرصے تک جاری رہنے والا ٹیلی ویژن شو ہے جو سونی ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے۔ یہی نہیں دنیش فڈنیس کامیڈی سیریل ’طارق مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں بھی مختصر کردار ادا کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے