آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وکٹ کیپر کون ہوگا؟ کپتان شان مسعود نے واضح کردیا

منگل 5 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرائم منسٹر الیون کیخلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف ‘بینوڈ قادر سیریز’ کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے پہلے روز صحیح ٹریننگ نہیں ہوئی، اگلے روز ہمیں بہترین ٹریننگ کا موقع ملا۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بولنگ میں بہت آپشنز موجود ہیں، بولرز 20 وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عمل کرنا آسان ہوگا۔ سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے، وسیم جونیئر کو اس لیے ساتھ لائے ہیں جبکہ خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں۔

ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں رن بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی، عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپننگ کریں گے۔ سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم نمبر 4 پر کھیلیں گے۔

آسٹریلوی بیٹرڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کےحوالے سے بات کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ وہ دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں۔ یہ سیریز ڈیوڈ وارنر کے لیے ایک جذباتی سیریز ہوگی، کوشش کریں گے آخری سیریز میں وارنر کے لیے مختلف چیلنجز لائیں۔

پاکستان اور پرائم منسٹر الیون  کی ٹیمیں آج کینبرا میں آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف وزیراعظم کی دعوت پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم دونوں ٹیموں کو خوش آمدید کہیں گے۔ تقریب میں دونوں کپتان بھی اظہار خیال کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp