اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد

بدھ 6 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2022 کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کا فیصلہ سنایا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف گزشتہ برس 28 اکتوبر کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التوا ہونے کی وجہ سے  18 جنوری 2023 کو اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 13 ستمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کی روشنی میں عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر کردہ اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدہ تاریخی دستاویز، سعودی ولی عہد پاکستان کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کی ایک اور تحقیقی تصنیف نے قومی سطح پر نمایاں اعزاز حاصل کرلیا

نوجوانوں کو سیرت رسول ﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

پمز میں فائر سیفٹی خامیوں کی نشاندہی، ڈاکٹرز اور عملے کو فائر سیفٹی ٹریننگ بھی نہ مل سکی

‎پمز آتشزدگی: نومولود بچوں کو بچانے کے لیے کیا فائر سیفٹی پروٹوکول ہونا چاہیے تھا؟

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار