نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین میرپور میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران دلچسب صورتحال اُس وقت بنی جب بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم کو تھرڈ امپائر نے ’فیلڈ میں رکاوٹ ڈالنے‘ پر آؤٹ قرار دے دیا۔
Mushfiqur Rahim becomes the first Bangladesh player to be dismissed for handling the ball.pic.twitter.com/cMdWVcNpNt
— CricTracker (@Cricketracker) December 6, 2023
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 40 ویں اوور کی چوتھی بال پر مشفیق الرحیم نے فاسٹ بولر کائل جیمیسن کی بال کو اپنے بلے سے کھیلا اور جب بال اُن کے بلے سے ٹکرانے کے بعد پیچھے جانے لگی تو انہوں نے ہاتھ سے روک دیا جس پر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپیل کر دی اور فیلڈ امپائر نے یہ معاملہ تھرڈ امپائر کے سپرد کر دیا۔
Mushfiqur Rahim dismissal 😭 #BANvNZ #NZvsBAN #CricketTwitter pic.twitter.com/JIAlaKYvWF
— rishi w (@nerve_of_steel) December 6, 2023
تھرڈ امپائر نے ریویو کے دوران اس صورتحال کو جانچا اور یہ فیصلہ کیا کہ مشفیق الرحیم نے جان بوجھ کر بال کو روکا ہے جو کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق ’فیلڈ میں رکاوٹ‘ ڈالنے کے مترادف ہے اس لیے بنگلہ دیشی بیٹر کو آؤٹ قرار دے دیا گیا۔
Mushfiqur Rahim stopped the ball with his gloves, and he’s been given out for obstructing the field 😮https://t.co/Xtt80p1pjI #BANvNZ pic.twitter.com/8oHcLdJOxO
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 6, 2023
آئی سی سی کے مطابق مشفیق الرحیم پہلے بنگلا دیشی کھلاڑی ہیں جو اس طرح سے آؤٹ قرار دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
آئی سی سی نے 2017 میں اپنے قوانین میں ترمیم کی جس کے مطابق آن دی فیلڈ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور گیند کو جان بوجھ کر روکنے والے بیٹر کو واپس ڈریسنگ روم بھیج دیا جائے گا۔آئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 7 کھلاڑیوں کو گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر آؤٹ قرار دیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں بنگلا دیش اور سری لنکا کے میچ کے دوران بھی ایک عجیب طریقے کا آؤٹ دیکھنے میں آیا تھا جب بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن کی درخواست پر سری لنکن بیٹر اینجلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ قرار دیا تھا جو انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی تھے جنہیں اس طرح سے آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔