چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل

بدھ 6 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کے لیے تاریخ ساز اقدام کیا ہے، ان کی ہدایت پر45 سال سے کاشتکاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ کا رکا ہوا کام چند ماہ میں مکمل کرلیا گیا اور 27 ہزار کاشتکاروں کو 3 لاکھ 44 ہزار ایکڑ اراضی شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کر دی گئی۔

چولستان کے کاشتکاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ کے لیے وزیر اعلیٰ آفس میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چولستان کے کاشتکاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ کے لیے بٹن دبا کر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔

کاشتکاروں کو اراضی 5 سال کی لیز پر دی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ 27 ہزار کاشتکاروں کو ساڑھے 12 ایکڑ فی کس اراضی 5 سال کی لیز پر دی جائے گی، 45 برس بعد جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع رحیم یار خان، بہاولنگر اور بہاولپور کے غریب کاشتکاروں کو ان کاحق دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن بہاولپور ڈویژن اورچولستان کے باسیوں کے لیے بہت اہم اور یاد گا ردن ہے، بہاولپور، رحیم یارخان اور بہاولنگر کے بے زمین کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے اراضی کی الاٹمنٹ کی مبارکباد دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد چولستان آ کرقرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو الاٹمنٹ کے کاغذات دیں گے، ساڑھے 12 ایکڑ اراضی چولستان کے 27 ہزار کاشتکارو ں کوملے گی۔

اراضی کی الاٹمنٹ کے عمل کو شفاف بنایا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ کے پورے عمل کو انتہائی شفاف بنایا گیا ہے اور انتہائی سخت سکروٹنی ہوئی ہے جس میں سیشن ججز اور سرکاری حکام سمیت تمام متعلقہ لوگ شامل تھے۔

محسن نقوی نے کہا کہ 1978 سے چولستان کے لوگوں کے لیے اراضی کی الاٹمنٹ کا عمل زیرالتوا تھا جو آج مکمل ہوگیاہے، اس سے چولستان کے ہزاروں خاندانوں کو روز گار میسر ہوگا، انشا اللہ اب چولستان کے پورے علاقے میں کاشتکاری ہوگی، ویران زمین سرسبز و شاداب ہوگی اور نہری پانی بھی میسرہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اراضی کی الاٹمنٹ کے لیے بہت معمولی ریٹ رکھے گئے ہیں، کاشتکار اس زمین کو اگلی فصل میں کاشت کریں گے۔

41841 درخواست دہندگان وک شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کو بریفنگ

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکروٹنی کے بعد 41841 درخواست دہندگان شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔ بہاولنگر، رحیم یارخان اور بہاولپور کے اضلاع میں 27 ہزار افراد کو ساڑھے 12 ایکڑ اراضی کی ایک ایک الاٹمنٹ 5 سال کی لیز پر دی جائے گی۔

صوبائی وزرا عامر میر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن، ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، سیکریٹری نجکاری بورڈآف ریونیو، ممبر آئی ٹی بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور ویڈیولنک کے ذریعے قرعہ اندازی کی تقریب میں شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی