فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور ڈنکی میں کیا مماثلت ہے؟

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ بادشاہ، شاہ رخ خان کے لیے 2023 کا سال بہت خوش قسمت ثابت ہوا ہے کیونکہ اس سال ریلیز ہونے والی ان کی 2 فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے باکس آفس پر ریکارڈ قائم کیا ہے اور اب وہ اپنی اگلی فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جو 21 دسمبر کو ریلیز ہونی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے اسی ڈیزائن کی شرٹ پہنی ہوئی ہے جو انہوں نے 28 سال پہلے فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے ایک گانے میں پہنی تھی۔ اس بات پر مداحوں نے اپنی خوشی کا بھی اظہار کیا اور حیرانی کا بھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے شاہ رخ خان سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 28 سالوں میں ان کی 11 سرجریز ہوچکی ہیں مگر وہ اس بات پر بہت خوشی محسوس کرتے ہیں کہ اتنے طویل عرصے بعد بھی وہ ماضی جیسے پُرجوش انداز میں پرفارم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مذاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں خود یقین نہیں آتا کہ وہ آج بھی اسی سائز کی شرٹ میں فٹ آسکتے ہیں جو انہوں نے 1995 میں پہنی تھی۔

کچھ صارفین نے یہ بھی جاننا چاہا کہ کیا فلم ڈنکی میں بھی کوئی رومانوی گانا ہے، جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ ’میں فلم میں ہوں اور رومانس نہ ہو‘۔

اب سے کچھ ہی دنوں بعد ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھارتی اداکار وکی کوشل اور تپسی پنو بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کنگ خان اس سال تیسری ہٹ فلم دیکر بالی وڈ پر اپنا راج قائم رکھ سکیں گے، جس کا جواب فلم کی ریلیز کے بعد ہی ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی معماروں کا کمال، 11 منزلہ عمارت گھنٹوں میں تیار

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا