ایف آئی اے کی  کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 افراد گرفتار

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی انسانی اسمگلنگ میں مبینہ ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسمگلرز سے بڑی تعداد میں پاسپورٹس بھی برآمد کر لیے ہیں۔

ترجمان ’ایف آئی اے‘ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 3 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار مبینہ ملزمان انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھے۔ مبینہ ملزمان میں انتظار حسین، محبوب علی اور محمد کامران شامل ہیں۔ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کر رہے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے متعدد شہریوں سے سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر ممالک میں بھجوانے کے جھانسے پر پاسپورٹ وصول کر رکھے تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پاسپورٹس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان لائسنس کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ مبینہ ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاعات پر عمل میں لائی گئی تھی، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب