میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی ضمانت تو منظور کرلی گئی لیکن پولیس نے انہیں مزید 4 مقدمات میں نامزد کرکے عدالت سے انہیں جیل میں انٹروگیٹ کرنے کی اجازت لے لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی کے مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس موبائل نذر آتش کا کیس حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں ہیں تو انہیں جیل سے رہا کردیا جائے۔
حلیم عادل شیخ نومئی کو جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں پہلے ہی ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔
حلیم عادل شیخ کے خلاف مزید مقدمات میں نامزد
دریں اثنا پولیس نے حلیم عادل شیخ کو مزید 4 مقدمات میں نامزد کردیا۔
4 تھانوں کے تفتیشی افسران نے حلیم عادل شیخ سے تحقیقات کے لیے اے ٹی سی سے اجازت طلب کرلی۔
کراچی پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ سے تھانہ شارع فیصل، عزیز بھٹی، سچل اور سولجر بازار میں درج مقدمات کی تحقیقات کرنی ہیں۔
حلیم عادل شیخ جلاؤ گھیراؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، کار سرکار میں مداخلت اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ حلیم عادل شیخ سے سینٹرل جیل میں تحقیقات کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر حلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری کردیے۔