فلوریڈا میں سفید مگرمچھ کی پیدائش، کیا یہ نسل نایاب ہو چکی تھی؟

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ایسے مگر مچھ کی پیدائش ہوئی ہے جو مکمل طور پر سفید ہے اور اس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ دُنیا میں پائی جانے والی نایاب نسل سے تعلق رکھتا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں مگرمچھوں کی افزائش کرنے والے ایک پارک نے اعلان کیا ہے کہ ان کے پارک میں مکمل سفید لیوسیسٹک مگرمچھ کی نایاب نسل کی افزائش ہوئی ہے۔

گیٹورلینڈ اورلینڈو پارک نےاپنے فیس بک پیچ پر ایک پوسٹ کی جس میں اعلان کیا گیا کہ تقریباً 36 سال قبل لوزیانا میں لیوسسٹک گیٹرز  مگرمچھ کا گھونسلا دریافت ہونے کے بعد سے یہ پہلا مکمل سفید مگرمچھ ہے جسے دستاویزی شکل دے دی گئی ہے۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘یہ غیر معمولی نسل ہے اور دُنیا میں بہت ہی کم پائی جاتی ہے۔

پارک کے حکام کا کہنا ہے کہ دنیا میں صرف 7 لیوسیسٹک مگرمچھ اب بھی زندہ ہیں جن میں سے 3 کو گیٹورلینڈ میں رکھا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مگرمچھوں میں لیوسزم ایک نایاب جینیاتی حالت ہے۔ یہ حالت مگر مچھوں میں سفید رنگت کا سبب بنتی ہے، لیکن ان کی جلد پر اکثر عام رنگت کے دھبے بھی ہوتے ہیں۔

گیٹورلینڈ نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان یہ اپنی جلد کی گہری رنگت کے بغیر طویل عرصے تک براہ راست سورج کی روشنی حاصل نہیں کرسکتے کیونکہ وہ دھوپ میں آسانی سے جل جاتے ہیں۔

لیوسسٹک مگرمچھ البینو مگرمچھوں سے مختلف ہیں اور ان کی چمکدار نیلی آنکھوں کے بجائے گلابی آنکھیں ہوتی ہیں۔

پارک کا کہنا ہے کہ مگر مچھ بچی اور اس کا عام رنگت والے بھائی کو اگلے سال کے اوائل میں عوامی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp