اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ، مریم اورنگ زیب کے ورانٹ گرفتاری منسوخ

ہفتہ 9 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگ زیب کے عدالت میں حاضر ہونے کے بعد ان کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ہیں۔

ہفتہ کے روز انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے مطابق مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کے دوران لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے مقدمہ کی آئندہ سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، اس دوران عدالت نے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی تاہم بعد میں ابتدائی دلائل سننے کے بعد سماعت 6 جنوری 2024 تک ملتوی کر دی۔

مریم اورنگ زیب اور جاوید لطیف کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 2022 سے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ آئندہ سماعت پر عدالت نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی طلب کرلیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp