مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف اہم کیس میں بری

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور سینیئر رہنما جاوید لطیف کو اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں بری کر دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج نوید اقبال نے فیصلہ سناتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی خان، سابق ڈائریکٹر نیوز راشد بیگ کو بھی مقدمے سے بری کر دیا ہے۔

عدالت نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وکلا نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کیے تھے۔

ملزمان کے وکیل نے کہاکہ مقدمہ 5 روز کی تاخیر سے درج کیا گیا۔ مقدمے میں بتایا گیا کہ ٹی وی پر اشتعال انگیز گفتگو ہوئی مگر ٹی وی چینل کا نام نہیں بتایا گیا۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرتے وقت قانونی تقاضوں کا درست جائزہ نہیں لیا گیا۔ مدعی اپنے بیان سے منحرف ہو چکا ہے اور کوئی گواہ نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع کا جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار