چیئرمین نیب کا کرپشن کے خاتمہ کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور

ہفتہ 9 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے، نیب اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے کہ بدعنوانی میں ملوث ہر عنصر کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔

چیئرمین نیب نے ہفتہ کو نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں’عالمی انسداد بدعنوانی کے دن‘ کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کیا جس کا موضوع ’ دستاویزی معیشت انسداد بد عنوانی کے لیے ضروری‘ تھا۔

ممتاز ماہر معاشیات اور نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اشفاق حسن خان اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) کے پاکستان کے لیے نمائندے جرمی میلسم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

کوئی واحد ادارہ بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کر سکتا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی واحد ادارہ بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کر سکتا، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ہی اس لعنت کو شکست دی جا سکتی ہے، نیب اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بدعنوانی میں ملوث ہر عنصر کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے، دستاویزی معیشت یقینی طور پر ملک کے لیے مددگار ثابت ہو گی اور بدعنوانی پر کافی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بد عنوانی (یو این سی اے سی ) کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے پُر عزم ہے، نیب نے قومی خزانے میں 10 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی بچت کے علاوہ 2.3 ٹریلین روپے کی ریکوری کی ہے۔

ٹیکس کے نظام میں اندراج ہر شہری کی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر اشفاق حسن

ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ ٹیکس کے نظام میں اندراج کروانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ ریاست سے فلاحی فوائد حاصل کر سکیں۔ غیر رسمی، غیر رجسٹرڈ معیشت میں شامل افراد غربت کا شکار رہتےہیں کیونکہ انہیں قرضوں سمیت بینکنگ مراعات تک رسائی نہیں ہوتی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرمانوں کے بجائے ٹیکس نظام میں آسانی اور مراعات دینے سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔

قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل آگاہی اور روک تھام (اے اینڈ پی) ڈویژن، نیب ہیڈ کوارٹرز نعمان اسلم نے انسداد بدعنوانی کا دن منانے کی اہمیت اور بدعنوانی کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں اے اینڈ پی ڈویژن کے کردار کے بارے میں بتایا۔

چیئرمین نیب نے نیب افسران کو ان کے متعلقہ محکموں میں شاندار کارکردگی پر میرٹ اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن