نیشنل ٹی 20 کپ فائنل: ایبٹ آباد اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں آج آمنے سامنے آئیں گی

اتوار 10 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل آج ایبٹ آباد ریجن اور کراچی وائٹس کے درمیان نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں آج رات 8 بجے مد مقابل ہوں گی۔

24 نومبر کو شروع ہونے والے نیشنل ٹی 20 کپ میں پاکستان بھر سے 18 ٹیموں نے حصہ لیا، پہلے گروپ اسٹیج میچز ہوئے اس کے بعد سپر 8 مرحلہ ہوا، پھر سیمی فائنل میں ایبٹ آباد اور پشاور، دوسری جانب راولپنڈی اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں۔

پہلے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد ریجن کی ٹیم نے پشاور کو شکست دی، پشاور کی ٹیم 19.2  اوورز میں 169 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم نے 17.5 اوورز میں ٹارگٹ پورا کر لیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں راولپنڈی کی ٹیم نے 20 اوورز کے دوران 5 کھلاڑی آؤٹ پر 177 رنز بنائے، جواب میں کراچی وائٹس نے 18.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کر لیا۔

ایبٹ آباد ریجن کی ٹیم کی نمائندگی یاسر شاہ جبکہ کراچی وائٹس کی نمائندگی اسد شفیق کر رہے ہیں، ایونٹ کے ٹاپ اسکورر پشاور ریجن کے صاحبزادہ فرحان ہیں جنہوں نے 12 میچوں میں 44.72 کی اوسط سے 492 رنز بنائے ہیں۔

سب سے زیادہ وکٹیں کراچی وائٹس کے بولر سہیل خان نے حاصل کیں، انہوں نے 11 میچوں میں 7.6 کی اکانومی سے 22 وکٹیں حاصل کیں۔ ایونٹ کے دوران ایک اننگ میں اب تک کے سب سے زیادہ 110 رنز بنانے کا اعزاز لاہور وائٹس کے محمد فائق کے پاس ہے۔

پشاور کے محمد عمران ںے 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جو کہ ایونٹ کے دوران کسی بھی ایک اننگ میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp