فلوریڈا میں کرسمس کی سجاوٹ پر کالے ریچھ کا حملہ

اتوار 10 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک سیاہ ریچھ نے کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے والی سجاوٹ کو اچانک نمودار ہو کر تہس نہس کر دیا تاہم بچوں نے ریچھ کی اس حرکت کو انتہائی پسند کیا اور اسے وقت سے پہلے ہی اپنی لیے خوشی کا باعث اور کرسمس قرار دیا ہے۔

فلوریڈا کے علاقے ’لانگ ووڈ‘ میں ایک خاندان نے کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے اپنے گھر کے باہر چھوٹے باغیچے میں 3 ہرن کے پتلے سجا رکھے تھے جو رات کی تاریکی میں روشن تھے اور دور سے ایسا ہی محسوس ہوتا تھا کہ یہ ہرن دراصل اصل ہی ہیں۔

گھر کے مالک ای جے لیون نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ رات کے کھانے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک ان کی اہلیہ نے انہیں باہر ہونے والی تباہی کے منظر کے بارے میں آگاہ کیا۔

جے لیون کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے تو اس تباہی کے پیچھے کار فرما شے کو نہیں دیکھا تھا، یہ تجسس بڑھا کہ آخر یہ کام کس نے کیا ہو گا کیوں کہ ہم نے اسے دیکھا بھی نہیں تھا۔

جے لیون کا کہنا تھا کہ تب ہمارا خیال گھر میں لگے سیکیورٹی کیمروں کی جانب گیا، جب سیکیورٹی کیمروں میں دیکھا گیا تو اس سب تباہی کا ذمہ دار ایک سیاہ ریچھ تھا، جو اچانک ایک جانب سے نمودار ہو کر ان مصنوعی ہرن کے پتلوں پر حملہ آور ہو جاتا ہے۔

لیون کا کہنا تھا کہ’کیمروں میں واضع دیکھا جا سکتا ہے کہ ریچھ ان دو ہرن کے پتلوں پر حملہ آور ہوتا ہے اور انہیں اپنے تیز دانتوں سے اکھاڑ پھینک دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاہ ریچھ نے ہرن کے 2 پتلوں پر حملہ کیا اور ایک کو اکھاڑ کر کیمرے کی آنکھ سے کہیں دور لے گیاجو بعد میں گھر کے ڈرائیو وے کے آخر میں پایا گیا، اسے ریچھ تھوڑا سا نقصان پہنچایا۔

لیون نے سیاہ ریچھ کی آمد کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریچھ کی اس طرح سے آمد نے پہلے ہی ان کے خاندان کے لیے کرسمس کو مزید یادگار بنا دیا ہے کیوں کہ جوں ہی میں نے بچوں کو اسے دکھایا تو انہوں نے ریچھ کو انتہائی پسند کیا۔ بچے کہنے لگے، ‘اے میرے خدا! یہ بہت اچھا ہے! ہمیں یہ بہت پسند آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp