اسد شفیق نے عالمی اور قومی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر اسد شفیق نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ روز کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میں ایبٹ آباد کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اسد شفیق کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں، پیٹرنز ٹرافی کے 3 میچز کھیلنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوجاؤں گا۔

اسد شفیق کا کہنا تھا کہ پورے کیرئیر میں جن لوگوں نے سپورٹ کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کی ہے، ابھی نئی ذمہ داری کا معاہدہ سائن نہیں کیا، سلیکشن کا پراسیس سمجھنا ہے۔ خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ مجھ پر ریٹائرمنٹ کے لیے کوئی دباؤ نہیں، یہ میرا اپنا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے محبت ہے مگر عمر بڑھنے کے ساتھ جوش ختم ہوجاتا ہے۔ جب ٹیسٹ میں نمبر ون ٹیم بنے وہ یادگار ترین لمحہ تھا۔ ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنا بھی یادگار تھا، کوئی ایسا لمحہ نہیں جس کو کہوں کہ مایوس کن رہا ہو۔ جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنا بھی میرے لیے فخر کی بات ہے۔

اسد شفیق کی جانب سے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اسد شفیق نے 191 فرسٹ کلاس میچز میں 12042 جبکہ 162 لسٹ اے میچز میں 5784 رنز بنائے۔ ٹی20 میچز میں 127 میچز کھیل کر 2698 رنز اسکور کیے۔

2010 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے اسد شفیق نے پاکستان کی جانب سے 77 ٹیسٹ، 60 ایک روزہ میچز اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ ٹیسٹ میچز میں 38.19 کی اوسط سے 4 ہزار 660 رنز اسکور کیے جس میں 12 سنچریاں شامل تھیں۔ ایک روزہ میچز میں ایک ہزار 336 رنز اور ٹی20 انٹرنیشنل میں 192 رنز اسکور کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایف بی آئی کا ریاست مشی گن میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ

آئرلینڈ: آسمان پر چمکتی پراسرار روشنی کا راز کھل گیا

تنزانیہ میں انتخابی دھاندلی کے الزامات، 3 روز سے جاری مظاہروں میں 700 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

اقوامِ متحدہ نے امریکی سمندری حملوں کو غیرقانونی قرار دے دیا

’کھودا پہاڑ نکلا تابنا‘، اٹلی کی سبز ممی کا معمہ حل ہوگیا!

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟