2017 میں ترقی کرتے پاکستان کو کیوں روکا گیا؟ مجھے اس سوال کا جواب نہیں مل رہا، نواز شریف

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے خود اپنے ملک کے ساتھ زیادتی کی اور شاید اب اس زیادتی کے ازالے کا وقت آ گیا ہے۔

مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ٹکٹ کے لیے درخواستیں دینے والوں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ 2017 میں ترقی کرتے پاکستان کو کیوں روکا گیا۔ میں یہ سوال بار بار پوچھتا ہوں کہ ایسا کیوں ہوا مگر میرے سوال کا کوئی جواب نہیں آتا۔

قائد پاکستان مسلم لیگ ن نے کہاکہ خود بھی سوچتا ہوں کہ میں بار بار یہ سوال کیوں پوچھتا ہوں، دنیا بہت آگے چلی گئی ہم پیچھے رہ گئے، اس کا احساس و ادراک ہم سب کو ہونا چاہیے۔

نواز شریف نے کہاکہ ہمیں افسوس کرنا چاہیے کہ کیوں دنیا کے پست ترین ممالک میں شامل ہیں۔ یہ ملک بہت امیدوں سے بنا تھا۔ اب یہ ترقی کرے گا اور دنیا کے نقشے پر منفرد مقام حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ 2018 میں ہماری حکومت میں عوام خوش تھے، سی پیک تیزی سے چل رہا تھا اور مخالفین بھی کہہ رہے تھے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ سوئپ کر جائے گی۔

قائد ن لیگ نے کہاکہ آج لوگ مہنگائی کی وجہ سے بجلی کا بل نہیں دے پا رہے، ایسا تو ہم نے 75 برس میں نہیں دیکھا۔

’دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور ہم چھوٹی سے چھوٹی چیز امپورٹ کرتے ہیں‘۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ مسلم لیگ ن ٹکٹوں کے فیصلے میرٹ پر کرے گی۔ پاکستان کے ساتھ ہوئی زیادتی کے ازالے کے لیے اپنی ذات سے باہر نکل کر سوچنا ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن شہریت کے ساتھ پاکستانی پاسپورٹ کی اجازت، پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوہری شہریت کا تاریخی معاہدہ

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘