میوزک تھراپی سے آپ کیسے صحت مند رہ سکتے ہیں؟

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ذہنی تناؤ، اضطراب کو کم کرنے اور دماغی طور پر صحت  مند رہنے کے لیے ماہرین نے میوزک تھراپی کو غیر معمولی صلاحیت کا حامل قرار دیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسی دنیا جہاں بہتر زندگی کے لیے انتھک رفتار اور کام دونوں ذہنی اور جسمانی صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتے جا رہے ہیں وہاں اس ذہنی اضطراب اور بے سکونی کو کم کرنے کے لیے میوزک تھراپی کو بھی ایک طاقتور ذریعہ علاج قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ علاج انسان کی مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دینے اور جدید دور میں ذہنی تناؤ اور اضطراب کے علاج کے لیے مختلف دھنوں کا استعمال کرتا ہے۔

تناؤ اور اضطراب میں کیسے کمی لائی جا سکتی ہے؟

میوزک تھراپی تناؤ کو کم کرنے اور اضطراب کو دور کرنے کی غیر معمولی صلاحیت کے لیے جانی جاتی ہے، جو یک دم آپ کو پر سکون ہونے کے لیے انوکھا علاج پیش کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پرسکون دھنوں کے ساتھ جڑے رہنے سے جسم میں اینڈورفن کے اخراج کا آغاز ہوتا ہے، جو جسم کے قدرتی موڈ کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں، اس سے پرسکون اور آرام کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چاہے کلاسیکی موسیقی ہو، موسیقی کی عام دھن ہو، یا بامعنی گانے ہوں ان سب میں صحیح موسیقی کے انتخاب سے آپ اپنا علاج خود کر سکتے ہیں۔

موسیقی کے ذریعے جذباتی اظہار اور مواصلات

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ الفاظ کے علاوہ موسیقی ایک ایسی عالمگیر زبان ہے جو جذباتی اظہار اور دوسروں تک اپنی معنی خیز بات پہنچانے کے لیے ایک غیر زبانی آؤٹ لیٹ فراہم کرتی ہے۔ اپنے جذبات کو دسروں تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنے والوں کے لیے موسیقی اپنے احساسات بیان کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

علمی اور ذہنی صلاحیت میں اضافہ

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ موسیقی کے ساتھ مشغول رہنے سے دماغ کے متنوع حصوں کو تحریک ملتی ہے ، جس سے علمی افعال میں اضافہ ہوتا ہے۔ متعدد علمی فوائد، بشمول بہتر یادداشت، بڑھتی ہوئی توجہ اور مسائل حل کرنے کی مہارت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین میوزک تھراپی کو نیوروڈیجینریٹو حالات سے نمٹنے والے افراد یا علمی صلاحیت بڑھانے کے خواہاں افراد کے لیے ایک قابل قدر آلے کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

درد کو کم کرنے کی صلاحیت

ماہرین نے تحقیق سے  یہ بھی ثابت کیا ہے کہ موسیقی درد کم کرنے کی بھی تاثیر رکھتی ہے، ماہرین کے ہاں میوزک تھراپی درد کم کرنے اور جسمانی بحالی کے لیے ایک آلے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ موسیقی کے تال میل والے عناصر جسمانی حرکات و سکنات کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہیں، جس سے جسم آہنگی پیدا کر کے موڈ کو بہتر کرتا ہے۔ اس سے نا صرف جسمانی بحالی میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ درد سے توجہ ہٹانے کا کام بھی کرتی ہے۔

نیند میں بہتری

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ میوزک تھراپی آرام دہ اور پرسکون نیند کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ موسیقی درد اور اضطراب کو کم کر کے آپ کے جسم کو پر سکون کر دیتی ہے، نیند کا تعلق دماغ سے ہے اور جب آپ ذہنی طور پر پر سکون ہو جائیں گے اور دماغ الجھنوں سے پاک ہو کر ایک جانب یکسو ہو جائے گا تو یقیناً آپ کو اتنی ہی پر سکون نیند بھی آئے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل معمولات زندگی میں میوزک تھراپی کو شامل کرنا بے خوابی یا بے ترتیب نیند کے مسئلے کو قدرتی طور پر حل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسیقی کے طبی فوائد متنوع ہیں، جو مجموعی طور پر آپ کی صحت کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوں گے۔ موسیقی کے ذریعے آپ تناؤ، جذباتی پن، علمی اضافے، درد کے احساس کے خاتمے اور بہترین نیند جیسے فوائد با آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp