گلگت بلتستان: مارخور مارنے پر شہری کو 2 سال قید، بھاری جرمانہ

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت جوٹیال میں کروڑوں روپے لاگت کے مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے والے شکاری کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات گلگت بلتستان کے مطابق ملزم پر کل 5 کروڑ 15 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کے علاوہ 2 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

گلگت جوٹیال نالہ میں وائلڈ لائف اسٹاف نے چھاپہ مارکر اکبر حسین نامی شکاری سے مارخور کا گوشت، اسلحہ سمیت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور قیمتی مارخور کی لاگت 5 کروڑ 15 لاکھ روپے کے علاوہ 10 ہزار روپے جرمانہ  ادا کرنے کا حکم سنایا گیا اور اسے 2 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

گزشتہ رات جٹیال نالہ گلگت میں استور مارخور کی غیر قانونی شکار کی اطلاع ملنے پر محمد اسحاق گیم انسپکٹر اور وائلڈ لائف کے دیگر عملہ اور ایف سی کی سرمد شفا رینج فارسٹ آفیسر وائلڈلائف گلگت ہیڈکوارٹر کی سربراہی میں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر حسین ولد جمعہ خان ساکن سکوار گلگت کو موقع سے گوشت اور اسلحہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے آج وائلڈلائف میجسٹریٹ محمد عیسیٰ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سمری ٹرائل کے دوران ملزم کی جانب سے جرم تسلیم کرنے پر ملزم کو سزا سنادی گئی۔

جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 2 سال قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔ن جٹیال نالہ کمیونٹی کنٹرولڈ ہنٹگ ایریا کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور یہاں پر ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد حصہ یہاں کے لوگوں کو ملتا ہے جبکہ 20 فیصد سرکار کے خزانے میں جاتا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال غیر ملکیوں کو مارخور کے شکار کے 4 پرمٹ جاری کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp