پاکستانی لیڈرز کے انتخاب میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

منگل 12 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں لیڈرز کے انتخاب میں اس کا کوئی کردار نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا پاکستان کی اس قیادت کے ساتھ بات چیت کرتا ہے جسے پاکستانی عوام منتخب کرتے ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ اپنی بات چیت جاری رکھے گا۔

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے معاملے پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں ممکنہ کشیدگی سے متعلق سوال کے جواب میں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا ان دونوں ملکوں کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سابق افغان ممبران پارلیمنٹ کو کرپشن پر نامزد کرنے کے لیے کارروائی کر رہا ہے، ان سابق ممبران اوران کے قریبی رشتہ داروں کو امریکا میں داخلے کے لیے نا اہل قرا ر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گورنر خیبر پختونخوا نے نئی کابینہ کی مںظوری دے دی، ارکان آج حلف اٹھائیں گے

پاکستان کینیڈا تعلقات میں پیش رفت، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے عالمی محصولات کے منصوبے کو مسترد کر دیا

اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی قرآن کی خوبصورت تلاوت، ویڈیو وائرل

کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کے لیے معطل

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟