پاکستان میں نئی حکومت کو معاشی صورتحال کو ترجیح دینا ہوگی، امریکا

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینا ہو گی کیونکہ آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کے معاشی استحکام کو  برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہوں گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی معیشت کی طویل مدتی صحت اس کے استحکام کے لیے اہم ہے اور پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینا ہوگی۔

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے تکلیف دہ چکر سے آزادی کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتا ہے۔

انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر میکرو اکنامک ریفارمز کے لیے کام جاری رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ