سی ڈی ڈبلیو پی نے 2 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے دی

منگل 12 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 2 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ تقریباً ساڑھے 33 ارب روپے کے پروجیکٹس منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوادیے گئے۔

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانذیب خان کی زیر صدارت منگل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں فزیکل پلاننگ ، ہائوسنگ ، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور پانی کے وسائل سمیت مختلف شعبوں کے منصوبہ جات کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اوایس منظور سومرا ، پلاننگ کمیشن کے ممبران ، وفاقی اور صوبائی محکموں کے نمائندوں اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں 36.219 ارب روپے کے 4 اہم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ 3 منصوبوں کو منظوری کے لیے ایکنک کے پاس بھجوا دیا گیا جبکہ ایک منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سنہ 2022 کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے4 منصوبوں کا جائزہ لیاگیا۔ ان میں ریزیلنس انہانسمنٹ اینڈلائیولی ہڈ ڈائیورسفکیشن ان بلوچستان (2800ملین روپے)، ریزیلنس انہانسمنٹ اینڈلائیولی ہڈ ڈائیورسفکیشن ان بلوچستان روڈانفراسٹرکچر(13809.54ملین روپے)، ریزیلنس انہانسمنٹ اینڈلائیولی ہڈ ڈائیورسفکیشن ان بلوچستان اریگیشن انفراسٹرکچر (8250 ملین ) اور اینٹیگریٹڈ فوڈ ریزیلینس اینڈ ایڈاپٹیشن پروگرام (11360 ملین روپے) کے منصوبے شامل ہیں۔ ریزیلنس انہانسمنٹ اینڈلائیولی ہڈ ڈائیورسفکیشن ان بلوچستان روڈانفراسٹرکچرمنصوبے کو منظوری کے لیے ایکنک کے پاس بھجوا دیاگیا ہے۔

اس منصوبے کے لیے عالمی بینک معاونت فراہم کرے گا۔ اجلاس میں لایئولی ہڈ انٹروینشن فار اینٹی گریٹڈ فار فلڈ رزیلینس ان ایڈاپٹیشن پروگرام منصوبے کا جائزہ لیا گیا ۔ منصوبے کے تحت بلوچستان کے پسماندہ اضلاع میں سماجی واقتصادی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت ان علاقوں میں زراعت اور لائیو سٹاک کے مواقع میں اضافہ کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ اجلاس میں ریزیلنس انہانسمنٹ اینڈلائیولی ہڈ ڈائیورسفکیشن ان بلوچستان ایریگیشن انفراسٹرکچر کے منصوبے کاجائزہ لیاگیا، اس منصوبےپر 8250 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ منصوبے کے لیے عالمی بینک معاونت فراہم کرے گا۔

یہ منصوبہ منظوری کے لیے ایکنک کے پاس بھجوا دیا گیا۔ اجلاس میں ریزیلینس انہانسمنٹ اینڈ لائیولی ہڈڈائیورسیفکیشن ان بلوچستان منصوبےکا جائزہ لیا گیا۔ اس منصوبے پر 2800 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔

اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کے تحت بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں واٹر سپلائی کی اسکیموں کی تعمیر نو اور بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp