خیبرپختونخوا میں بھتہ مانگنے والا افغان نیٹ ورک بے نقاب، 8 سہولت کار گرفتار

منگل 12 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے افغان نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 8 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے جو کاروبار کی آڑ میں تعلق بنا کر بھتہ مانگتے تھے۔

سی ٹی ڈی پولیس کے ڈی آئی جی عمران شاہد نے گرفتاریوں کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ قبائلی ضلع مہمند میں کارروائی کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

گرفتار بھتہ خوروں کا تعلق کالعدم تنظیم ہے، ڈی آئی جی

عمران شاہد نے گرفتاریوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار بھتہ خوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ بھتہ خوروں کا نیٹ ورک 30 افراد پر مشتمل ہے جن میں سے 20 کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق یہ افغان نیٹ ورک ہے۔ اور گروپ کا کمانڈر اعتبار شاہ افغانستان میں موجود ہے۔ ملزمان افغان نمبر سے کال کر کے بھتہ مانگتے تھے۔

کاروبار کی آڑ میں بھتہ مانگا جا رہا تھا

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان اس گروپ کا حصہ تھے اور کاروبار کی آڑ میں لوگوں سے تعلق بناتے تھے۔ پھر کاروباری افراد کا نمبر اور دیگر تفصیلات حاصل کی جاتی تھیں۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان خالص شہد فراہم کرنے کے لیے رابطہ قائم کرتے اور پھر نیٹ ورک سے بھتہ کے لیے کال کرتے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق صوبے میں بھتہ خوری میں افغان گروپ ملوث ہیں جن کو افغانستان سے بیٹھ کر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp