اقتدار میں آکر 30 لاکھ گھر بنائیں گے، بلاول بھٹو

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آکر غریب عوام کے لیے ملک بھر میں 30 لاکھ گھر بنا کر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا وعدہ پورا کریں گے۔

پشاور میں پی پی پی خواتین ونگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ ہماری حکومت بننے کے بعد نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی روزگار فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے بینک اشرافیہ کو قرضے دیتے ہیں جہاں سے واپس کچھ نہیں ملتا، ہم ڈویژن کی سطح پر خواتین بینک بنائیں گے جہاں سے صرف خواتین کو ہی کاروبار کے لیے قرض ملے گا۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ خواتین کا ساتھ رہا تو پیپلزپارٹی 2024 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، خواتین نے پیپلزپارٹی میں ہمیشہ صف اول کا کردار کیا۔

انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں بھی پیپلزپارٹی کی خواتین صف اول میں کام کرتی رہی ہیں، جنرل ضیا کی آمریت میں بیگم نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو نے بھرپور کردار ادا کیا اور پھر بینظیر بھٹو مسلم امہ کی پہلی مسلمان وزیراعظم بنیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ ہم خواتین کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں مساوی مواقع چاہتے ہیں، مرد و خواتین شانہ بشانہ کام کریں تو ملک ترقی کر سکتا ہے، خواتین کے لیے سب سے ترقی پسند منشور پیپلزپارٹی کا ہو گا۔

خواتین کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے

انہوں نے کہاکہ خواتین کی جدوجہد کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو بہت کامیابیاں ملیں، خواتین کی اس طرح خدمت کرنا چاہتا ہوں جیسے بیٹا اپنی والدہ کی کرتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ خواتین کا ملک کی سیاست میں اہم کردار ہے، ہم اقتدار میں آکر بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ آج کل افغانستان میں خواتین کو تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس سوچ کے حامل لوگ موجود ہیں مگر ان کو میرا پیغام ہے کہ بلاول بھٹو کے ہوتے ہوئے ایسا ممکن نہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں بچے کی پیدائش کے بعد غذائی ضروریات کے لیے فنڈ ملیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا اتفاقِ رائے کمیشن کی سفارشات پر غم و غصہ

سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کا کارکنان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات پر شدید احتجاج

کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟

پاس کیز روایتی پاس ورڈز کا محفوظ متبادل ہوسکتا ہے؟

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی