لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عام انتخابات میں بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکشن معطل کردیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے پنجاب میں انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔ عدالت نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
قبل ازیں جسٹس علی باقر نجفی نے عام انتخابات کے لیے پنجاب کی بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران لینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو بعد میں سنادیا گیا۔
قبل ازیں وکیل الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا تھا کہ درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عدلیہ کو خطوط لکھے مگر کیسوں کے باعث انہوں نے جوڈیشل افسران دینے سے انکار کیا۔
واضح رہے کہ پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے نوٹفکیشن میں کہا تھا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔