انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، الیکشن کمیشن

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے الیکشن کے التوا سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو انتخابات کروانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے تھے، موجودہ صورت حال کا الزام الیکشن کمیشن پر عائد نہیں کیا جا سکتا۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے پریس کانفرنس کے دوران انتخابات ملتوی کرانے کے سلسلے میں کمیشن پرلگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہیں اوراس کوعوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہیں۔

کمیشن نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کوالیکشن کروانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر بھی کر دیا گیا تھا اور ملک بھر میں ان کی ٹریننگ بھی شروع کر دی گئی تھی جو کہ الیکشن شیڈول سے پہلے ضروری ہےتاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجرا کر سکیں اور وصول کر سکیں اور اس سلسلے میں دیگر ذمہ داریاں نبھائی جا سکیں۔

ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی طرف سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کے تقرر کو چیلنج کرنے اور ان کی تقرری کی معطلی کے بعد کی صورتحال پر کمیشن نے تفصیل سے غور کیا اور جلد ہی اس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔  موجودہ صورتحال کا الیکشن کمیشن کو کسی طور بھی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر جاری ایک اور پریس ریلیز میں کہا تھا کہ ’ الیکشن کمیشن ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے، جس میں الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے سپریم کورٹ جانے کا اشارہ کیا گیا ہے‘۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’ یہ خبر بے بنیاد ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایسی مبہم خبروں کو پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان، شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ایک جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ اس حوالے سے تمام اہداف کو بروقت کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز