عثمان خواجہ نے ’دی ویسٹ ٹیسٹ‘ کے دوران بازو پر سیاہ پٹی کیوں باندھی؟

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پرتھ میں جاری ہے۔ میچ کے دوران جب آسٹریلوی ببیٹر عثمان خواجہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو انہوں نے اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھ رکھی تھی۔ اوپننگ بیٹر کوفلسطین کے حق میں نعرے والے جوتے پہننے کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے جوتے پہننے کی اجازت نہ ملنے پر عثمان خواجہ آج کے ٹیسٹ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتلِ عام کے خلاف میدان میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اترے۔

آسٹریلوی بیٹر کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن پر مداح اور صارفین عثمان خواجہ کو اپنی آواز بلند کرنے پر داد دے رہے ہیں۔ عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ایسےجوتے پہن کر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کی جس پر فلسطینی عوام سے ہمدری کے نعرے’آزادی سب کا حق ہے‘ اور ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ درج تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل

یاد رہے کہ آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فلسطینی عوام سے منفرد انداز سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp