آسٹریلیا کے خلاف 6 وکٹیں لینے والے عامر جمال کون ہیں؟

جمعہ 15 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران ڈیبیو کرنے والے آلراؤنڈر عامر جمال نے پہلے میچ کی پہلی اننگ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، عامر جمال کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی سے ہے۔ 27 سالہ عامر جمال کہتے ہیں کہ آج وہ جہاں موجود ہیں اس کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

پاکستان کرکٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں آلراؤنڈرعامر جمال نے اپنی زندگی اوفرسٹ کلاس ر پاکستان ٹیم تک پہنچنے تک کی اپنی محنت کے بارے میں بتایا۔ وہ کہتے ہیں کہ زندگی میں اگر آپ کچھ بننا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتی جو بھی مقام آپ حاصل کرتے ہیں تو اس کے لیے محنت کرنا ضروری ہے۔

عامر جمال کہتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم میں پہنچنے کے لیے بہت محنت کی، 2014 اور 2015 میں انڈر 19 کرکٹ کھیلی تھی لیکن اس کے بعد 4 سال تک کسی گیم کا حصہ نہیں بن سکا۔ میری محنت کو دیکھتے ہوئے ایک آسٹریلیا سے ایک شخص نے اپنے کلب میں کھیلنے کی آفر کی جس پر انہوں نے مجھے لیٹر بھیجا اور میں نے ٹیم کو جوائن کر لیا۔

فاسٹ بولر عامر جمال کہتے ہیں کہ واپس آنے کے بعد کرکٹ میں جگہ نہیں بن پارہی تھی تو گھر چلانے کے لیے آن لائن ایپ کے ذریعے ڈرائیونگ کرتا تھا، صبح نماز کے لیے اٹھتا تھا اور اس دوران محنت مزدوری کرتا تھا، دن میں جو ٹائم ملتا تھا اس دوران میں گراؤنڈ میں اپنی پریکٹس کرتا تھا۔

فاسٹ بولر عامر جمال کہتے ہیں کہ جب میرا نام نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں آیا تو لوگ مجھے مبارک باد دے رہے تھے لیکن مجھے پتا ہی نہیں تھا بعد میں پتا چلا تو میں نے سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کیا۔ پھر جیسے جیسے کرکٹ کھیلتا گیا اللہ نے عزت دی اور آج اس لیول پر پہنچا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20 اور ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ میں ٹیسٹ میچز بھی کھیل پاؤں گا۔ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں آل راؤنڈ پرفارمنس دوں اور سیریز ہو یا ٹورنامنٹ ہو میں بیٹنگ اور بولنگ میں اپنی بھرپور کارکردگی دکھا سکوں۔

اپنے کیریئر بیسٹ اسپیل کے بارے میں بتاتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے دوران ایبٹ آباد میں بلوچستان کے خلاف لگاتار 17 اوورز کرائے تھے اور اس میچ میں 8 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے، وہ میری زندگی کا بیسٹ اسپیل تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp