غازیانِ جنگ 1971 کے جذبے نصف صدی بعد بھی تروتازہ ہیں

جمعہ 15 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غازیانِ جنگ 1971 کے جذبے نصف صدی بعد بھی تروتازہ ہیں۔ غازی حوالدار منشی خان کہتے ہیں پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کے کئی علاقوں میں گھس کر قبضہ کیا۔

غازی حوالدار منشی خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے کم تعداد کے باوجود دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ غازیوں نے قید میں بھی ہمت نہ ہاری، سخت تکلیفیں دے کر بھی دشمن مصمم ارادے کمزور نہ کر سکا۔

انہوں نے بتایا کہ کم وسائل اور کم تعداد کے باوجود جدید ہتھیاروں سے لیس دشمن کے کئی کلو میٹر پر محیط علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔ پاک بھارت 1971 جنگ کے غازیانِ آج بھی دشمن کو پسپا کرنے کے جذبوں سے مالامال ہیں۔

1971 میں بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان

ممتاز انصاری بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرتے ہوئے

1971ء کی پاک بھارت جنگ تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتی ہے۔ بہاری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ممتاز انصاری نے پاکستان کی عزت و عظمت کے لیے اپنا سب کچھ لٹا دیا۔ کہتے ہیں مکتی باہنی کے دہشت گردوں نے بہاریوں سے زبردستی جے بنگلا کے نعرے لگوائے، انکار پر منہ میں جلتے ہوئے انگارے ڈالے جاتے۔ بھارت نے اپنے جرائم اور کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے الزام پاک فوج پر لگا دیا۔

ممتاز انصاری کہتے ہیں کہ چشم دید گواہ ہوں کہ پاک فوج کے جوانوں نے ہماری عزت و آبرو کی حفاظت کی اور لوگوں کی جانیں بچائیں۔ بھارت کو اندازہ ہے کہ وہ براہِ راست پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، وہ اپنی فلموں اور ڈراموں کے ذریعے ہماری نوجوان نسل کے ذہنوں کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ کل بھی کھڑے تھے، آج بھی اور تاحیات کھڑے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp