اہرام مصر کا ایک اور پوشیدہ راز دریافت

جمعہ 3 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصری ماہرین آثار قدیمہ کی گیزا کے عظیم اہرام پر ایک نئی کھوج سامنے آئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق مصری نوادرات کے حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے ساڑھے 4 ہزار سال قدیم گیزا کے عظیم اہرام کے مرکزی دروازہ کے اوپر ایک پوشیدہ راہداری دریافت کی ہے۔

حکام کا خیال ہے کہ یہ اہرام داخلی دروازہ یا کسی اور چیمبر کے وزن کو سہارا دینے کے لیے بنایا گیا تھا۔

راہداری کی دریافت کو پہلی مرتبہ جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں منظر عام پر لایا گیا جس میں راہداری کی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔

مصر کی سپریم کونسل کے سربراہ مصطفیٰ وزیری نے کہا ہے راہداری کے اختتام پر کیا ہے اس چیز کو جانچنے کے لیے مزید کھوج کا عمل جاری ہے۔

مصری ماہر آثار قدیمہ زاہی حواس نے راہداری کو ایک بڑی دریافت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مصری بادشاہ خوفو کی تدفین والا چیمبر بھی اسی اہرام میں ہی کہیں موجود ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟