سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 9 برس مکمل، آج بھی شہدا کے لواحقین کا حوصلہ پہاڑ جیسا بلند ہے

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کو 9 برس مکمل ہوگئے۔ آج بھی شہدا کے لواحقین کا حوصلہ پہاڑ جیسا بلند ہے۔ دہشت گردوں نے جس سفاکی کے ساتھ بچوں کو شہید کیا قوم اسکو بھولی نہیں ہے۔

محمد علی شہید کی والدہ کہتی ہیں، میرا بیٹا نہایت ہی زندہ دل اور یاروں کا یار تھا۔ اسکول میں بھی گولڈن بوائے کے نام سے جانا جاتا تھا۔ میرا بیٹا ایس ایس جی میں کمانڈو بننا چاہتا تھا۔ شاید اس نے لڑائی لڑی ہے پھر زندگی نے وفا نہیں کی۔

محمد علی شہید کی والدہ کہتی ہیں کہ وہ بچپن سے ماما بوائے تھا۔ علی میرے بہت قریب تھا۔ آج بھی مجھ کوئی پوچھتا ہے تو میرا ایک بیٹا اور 3 بیٹیاں ہیں کیونکہ شہید تو زندہ ہوتا ہے۔ علی مجھے کہتا تھا کہ ماما میں آپ کو وہ خوشی دونگا کہ آپ یاد رکھیں گی۔ مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ شہادت کی بات کر رہا تھا۔

شایان ناصر شہید کے والد کا کہنا ہے کہ وہ سائنسدان بننا چاہتا تھا اور فزکس کے مضمون میں ہمیشہ اول آتا تھا۔ شایان ناصر کرکٹ کھیلنے کا شوق رکھتا تھا۔ سب سے چھوٹا تھا تو سب گھر والوں کی آنکھوں کا تارا تھا۔ میرا یہی پیغام ہے کہ پاک فوج کے خلاف جو پروپیگنڈا کیا جاتا ہے وہ نہ کیا جائے کیونکہ مشہور قول ہے ’کہ ملک میں اپنی نہیں تو کسی اور کی فوج ہوگی۔ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے۔

ننگیال اور شموئیل طارق شہید کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ ان کے جانے بعد دنیا ادھوری رہ گئی ہے۔ اے پی ایس میں داخلے کا مقصد تھا کہ وہ پاک فوج کو جوائن کریں۔ خود بھی وہ پاک فوج میں شمولیت کے خواہش مند تھے۔ الحمدللہ ہم فخر کرتے ہے کہ ہمارے بھائیوں شہادت کا رتبہ پایا ہے۔

پاکستانی قوم نے کبھی بھی اپنے شہیدوں کو نہیں بھولے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ