پرتھ ٹیسٹ تیسرے روز کا اختتام: آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 84 رنز بنالیے

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری دی ویسٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا اختتام ہو گیا، آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا لیے، آسٹریلیا کو پاکستان پر 300 رنز کی لیڈ حاصل ہے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 487 رنز کے تعاقب میں 271 رنز بنائے تھے۔

دی ویسٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی بیٹنگ لائن آسٹریلوی بولرز کا سامنا نہیں کر سکی اور آسٹریلیا کی پہلی اننگ کے 487 رنز کے تعاقب میں 271 رنز ہی بنا سکی۔ تاہم آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 2 کھلاڑی آؤٹ پر 84 رنز بنا لیے۔

دوسری اننگز کے آغاز میں ڈیوڈ وارنر 5 گیندیں کھیلنے کے بعد بغیر کوئی رن بنائے خرم شہزاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، مارنس لیبوشین 18 گیندوں پر 2 رنز بنا سکے اور خرم شہزاد کی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

 

اس سے قبل پاکستان نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز 2 کھلاڑی آؤٹ پر 132 رنز سے کیا، امام الحق اور خرم شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا۔ امام الحق 199 گیندوں پر 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خرم شہزاد 20 گیندوں پر 7، بابر اعظم 54 گیندوں پر 21 اور سرفراز احمد 6 گیندوں پر 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 487 رنز پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا اوپنگ بلے باز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا، دونوں بلے باز زیادہ دیر پچ پر ٹک نہ سکے، جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر آؤٹ ہوگئے، پاکستان کی دوسری وکٹ 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لایون نے 3، مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 2،2 جبکہ مچل مارش، جوش ہیزلووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp