سی ٹی ڈی اسلام آباد کے افسروں و اہلکاروں کا نفسیاتی سروے، کتنے لوگ متاثر پائے گئے؟

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اسلام آباد کے افسروں اور اہلکاروں کا نفسیاتی سروے کیا گیا ہے جس کی رپورٹ آ گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کا نفسیاتی سروے کیا گیا۔ جس کے مطابق 37 اہلکار متاثر پائے گئے۔

ترجمان کے مطابق 489 افسروں و اہلکاروں کا نفسیاتی سروے کیا گیا جو ایک ماہ میں مکمل ہوا۔

سروے کے مطابق سی ٹی ڈی کے 33 اہلکار ڈپریشن کا شکار پائے گئے جبکہ 4 اہلکاروں کو کونسلنگ کی ضرورت ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے نفسیاتی حالات جاننے کے لیے تحریری امتحان بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا۔ جس کے بعد ذہنی دباؤ کے شکار اہلکاروں کے فوری علاج کی سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ رپورٹ آنے کے بعد متاثرہ اہلکاروں کو آسان ڈیوٹیوں پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ 2 مریضوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ’پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب