جانبدار وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر، نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے ملک بھر میں صاف اور شفاف انتخابات کے لیے نگراں وفاقی وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) میں درخواست گزار نے نگراں وفاقی کابینہ میں بعض وزرا پر الیکشن میں ممکنہ طور پر جانبداری برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ نگراں وفاقی کابینہ میں ان وزرا کو ہٹایا جائے جن پر مبینہ طور پر جانبدار ہونے کا الزام ہے۔

الیکش کمیشن آف پاکستان نے ہفتہ کے روز درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، نگران وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے سماعت 19 دسمبر کو دن 1 بجے مقرر کی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست گزار کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی معطلی کے فیصلے کو جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے معطل کر دیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp