لاہور ہائیکورٹ: انتخابات میں بیوروکریسی سے آر اوز لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکشن معطل

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عام انتخابات میں بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکشن معطل کردیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے پنجاب میں انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔ عدالت نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی ہے۔

قبل ازیں جسٹس علی باقر نجفی نے عام انتخابات کے لیے پنجاب کی بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران لینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو بعد میں سنادیا گیا۔

قبل ازیں وکیل الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا تھا کہ درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عدلیہ کو خطوط لکھے مگر کیسوں کے باعث انہوں نے جوڈیشل افسران دینے سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹفکیشن میں کہا تھا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ