پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی معطل، صارفین کو مشکلات

اتوار 17 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی معطل ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انٹرنیٹ آبزرویٹری کے مطابق پاکستان میں یوٹیوب، ایکس، فیس بک، انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری طرف صارفین کی جانب سے بھی سروسز متاثر ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

’کیا تمہارا انٹرنیٹ بھی سلو چل رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین ایک دوسرے سے سوال کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں‘۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ آیا سروسز متاثر ہونے کی وجوہات کیا ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا ورچوئل جلسہ جاری

واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کا پہلا آن لائن جلسہ بھی ہو رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنوں کو ہدایات دی تھیں کہ ورچوئل جلسے میں شریک ہو کر عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ورچوئل جلسے سے اب تک رؤف حسن، مومنہ نیازی، تیمور جھگڑا، کنول شوزب سمیت دیگر نے خطاب کیا ہے۔

آج کے ورچوئل جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جبران الیاس سوشل میڈیا ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے گھر بیٹھے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل