شیر افضل مروت کوٹ لکھپت جیل سے رہا، اسلام آباد روانہ

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

ایڈووکیٹ سلمان شاہد نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام چوہدری نے شیر افضل مروت کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی رہائی کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیرافضل مروت ڈپٹی کمشنر کے پاس سیکیورٹی بانڈ جمع کروائیں۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp