بھارتی اداکار نواز الدین نے سابق اہلیہ کے الزامات کی تردید کردی

ہفتہ 4 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی سابق اہلیہ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ویڈیو میں عالیہ نے جو گھر دکھایا ہے، وہ ان کا نہیں بلکہ  ان کی والدہ مہرالنسا صدیقی کا ہے۔

انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ میں عالیہ صدیقی نے اپنے سابق شوہر نواز الدین صدیقی پر انہیں بچوں سمیت گھر سے بے دخل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں اپنے بچوں کے ہمراہ ایک رشتہ دار کے گھر قیام کرنا پڑا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین کا موقف ہے کہ وہ پہلے ہی متعلقہ گھر اپنی والدہ  مہرالنسا کے نام کر چکے ہیں۔ اس لیے اب انہیں یہ فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں کہ اس گھر میں کون داخل ہو سکتا ہے اور کون نہیں۔

گھر سے سابق اہلیہ کی بے دخلی کے الزام  پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نواز الدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2016میں ممبئی میں عالیہ کو ایک فلیٹ خرید کر دیا تھا جسے عالیہ نے اپنی مرضی سے کرائے پر دے دیا تھا۔

نواز الدین صدیقی کے مطابق عالیہ کا یہ دعوٰی کہ ان کے پاس رہنے کے لئے کوئی اور جگہ نہیں تکنیکی طور پر غلط ہے۔

نواز الدین نے اپنی سابق اہلیہ کے ویڈیو بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں جس گھر کو وہ دکھا رہی ہیں وہ ان کا نہیں بلکہ  ان کی والدہ مہرالنسا صدیقی کا ہے۔ لہذا کسی نے بھی عالیہ کو اور ان کے بچوں کو گھر سے بے دخل نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ممبئی ہائی کورٹ نے نواز الدین اور ان کی اہلیہ کو علیحدگی کے بعد اپنے بچوں کے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل