نگراں وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے کہا ہے کہ ’انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت کے لیے حکومت کے پالیسی اقدامات مثبت نتائج دکھا رہے ہیں، جس سے ہماری انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) برآمدات میں بھی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔
مزید پڑھیں
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ ’آئی ٹی‘ انڈسٹری کے لیے ہمارے پالیسی اقدامات مثبت نتائج دکھا رہے ہیں جس کی وجہ سے آئی ٹی برآمدات مثبت رجحان دکھا رہی ہیں۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’ نومبر 2023 کے مہینے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خدمات کی برآمدی ترسیلات 259 ملین امریکی ڈالر تک بڑھ گئیں ہیں، جو نومبر 2022 میں 233 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 11.16 فیصد زیادہ ہیں۔
Our policy measures for the IT industry showing positive results with IT exports showing a positive trend:
In the month of November, 2023 IT services export remittances surged to US$ 259 million, an increase 11.16% in comparison to US$ 233 million in November 2022.
IT export…
— Umar Saif (@umarsaif) December 18, 2023
ان کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023-24 جولائی تا نومبر 2023 کے دوران آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات زر 64 ملین ڈالر (5.88 فیصد) اضافے کے ساتھ 1.152 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ترسیلات زر 1.088 ارب ڈالر تھیں۔