خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے فیصلوں کا فائدہ عام آدمی کو ہوگا، ڈاکٹر عمر سیف

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ (SIFC) ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے فورم سے ملک و قوم کے مفاد میں اہم فیصلوں کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو ہوگا اور ملک کی معیشت مستحکم ہوگی۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں عسکری و سیاسی قیادت کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی فیصلہ سازی میں معاون ہوتی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی موجودگی سے آنے والی حکومت بھی ملک کی تعمیر و ترقی اور عوامی مفادات کے فیصلے بروقت کرسکے گی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ سال 2014 سے سینکڑوں میگاہرٹز اسپیکٹرم کا کیس محکمانہ تاخیر کی وجہ سے عدالت میں زیرِ بحث رہا۔ اس معاملے کو ایس آئی ایف سی کے فورم پر اٹھایا گیا جس کے بعد سندھ کی عدالت عالیہ نے روزانہ کی بنیادوں پر کیس کی سماعت کی اور 14 دسمبر کو فیصلہ سنایا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ارب مالیت کا یہ سپیکٹرم نگران حکومت کی طرف سے عوام کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ اسپیکٹرم نیلامی اور آپٹیکل فائبر کیبل کا جال بچھانے کے لیے ایس آئی ایف سی کے تحت پالیسی کا نفاذ رائٹ آف عمل میں لایا گیا۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ملک کی پہلی خلائی پالیسی کی تیاری اور اس کی متعلقہ فورمز سے منظوری میں ایس آئی ایف سی کا مرکزی کردار رہا ہے۔ عوام کو بہت جلد سیٹیلائٹ انٹرنیٹ بھی دستیاب ہوگا جبکہ موجودہ نیٹ ورک میں بھی کافی بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی