کراچی بلدیہ فیکٹری کیس میں سزائے موت پانے والے رحمان اور زبیر کی سپریم کورٹ میں اپیل

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں سزا یافتہ رحمان عرف بھولا اور زبیر چریا نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

زبیر چریا اور رحمان بھولا کی جانب سے سزائے موت کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں کو پھانسی دینے کا فیصلہ سنایا تھا اور سندھ ہائیکورٹ نے سزا کے خلاف ان کی اپیلیں مسترد کردی تھیں۔

کیس میں ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا اور سندھ ہائیکورٹ نے کیس کے مفرور اور اشتہاری ملزم حماد صدیقی کو گرفتار کرنے کا حکم بھی صادر کیا تھا۔

یاد رہے کہ علی انٹرپرائز فیکٹری بلدیہ میں آتشزدگی سے 259 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

انسداددہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی سمیت 5 ملزمان کو بری کردیا  تھا اور سندھ ہائیکورٹ نے فیکٹری ملازم شاہ رخ سمیت 4 افراد کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی معماروں کا کمال، 11 منزلہ عمارت گھنٹوں میں تیار

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا