سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر  ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔ فہمیدہ مرزا پاکستان کی واحد خاتون اسپیکر قومی اسمبلی ہیں اور وہ مارچ 2008 سے جون 2013 تک اپنے عہدے پر رہیں۔

ڈاکٹر فہمیدہ کے صاحبزادے حسنین علی مرزا نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کی گاڑی کو پیچھے سے دوسری گاڑی نے ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔

حسنین مرزا نے بتایا کہ ان کی والدہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کی گئی ہیں تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے فرائض انجام دینے والی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اب صوبہ سندھ کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل ہیں۔ ان کے شوہر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں سندھ کے وزیرداخلہ بھی رہے تاہم انہوں نے جون 2011 میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر پارٹی سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او لاہور نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!