’ امریکا غیر ضروری جنگ میں پھنس گیا‘ کملا ہیرس کا ٹرمپ کی تقریر پر سخت ردعمل

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

امریکی سینیٹر اور سابق نائب صدر کملا ہیرس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جاری جنگ پر دیے گئے حالیہ خطاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ جنگ امریکی عوام کی مرضی کے خلاف ہے، فوجیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور عوامی مسائل جیسے مہنگائی کو نظرانداز کر رہی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں کملا ہیرس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے وہ فیصلہ کیا ہے جسے امریکا کے عوام نہیں چاہتے اور جس سے امریکی فوجیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ایران جنگ کی پالیسی نے روزمرہ کی زندگی میں قیمتوں کے بڑھنے جیسے مسائل کو حل کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان معاملات پر توجہ دینے میں ناکام رہا ہے، جن سے امریکی عوام حقیقی طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ شاید اپنی تقریر میں ’فتح‘ کا دعویٰ کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں، نہ کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

ہیرس کے مطابق عوام کی نگاہیں اس جنگ کے حقیقی اثرات پر ہیں، خاص طور پر جب تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ ہے اور اقتصادی بے چینی بڑھ رہی ہے۔

ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے ملکی وقت میں ایک خصوصی خطاب میں کہا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں بڑے پیمانے پر کامیابیاں حاصل کر رہا ہے اور اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں مزید سخت کارروائیاں جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘