کیا غزہ میں ایک بار پھر عارضی جنگ بندی ہونے جا رہی ہے؟

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ جاری ہے تاہم ایک بار پھر عارضی جنگ بندی کی امید روشن ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کا اشارہ دیا ہے۔

اسرائیل کے صدر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں غزہ میں انسانی بنیادوں پر پھر جنگ بندی کی جائے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔

دوسری جانب قطر اور مصر بھی غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، گزشتہ دنوں اس معاملے پر اسرائیل اور قطر کے حکام کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی۔

اِدھر مصر کے حکام کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل اور حماس یرغمالیوں کی رہائی کی خاطر جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔

دوسری طرف فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اب مکمل جنگ بندی تک یرغمالیوں کی رہائی پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

حماس کا کہنا ہے کہ بات چیت کی کوششیں کرنے والوں تک ہم نے اپنا پیغام پہنچا دیا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم بھی اپنے حالیہ بیانات میں یہ تاثر دے چکے ہیں کہ غزہ میں جنگ جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل میں کیے گئے آپریشن کے بعد جاری جنگ میں اب تک ساڑھے 19 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب